اردوئے معلیٰ

Search

جھکا ہوا ہے مرا سر اُٹھا نہیں سکتا

کرم نبی کے ہیں کیا کیا بتا نہیں سکتا

 

کٹا تو سکتا ہوں گردن نبی کی حرمت پر

مگر میں رتبہ نبی کا گھٹا نہیں سکتا

 

حضور آپ بلالیں تو بات ہی کیا ہے

وگرنہ شرم گنہ سے میں آ نہیں سکتا

 

نبی کے ماننے والا کبھی بھی اپنا سر

یزیدِ وقت کے آگے جھکا نہیں سکتا

 

عزیز جس کو نہ ہوں مصطفیٰ ہر اک شے سے

میں ایسے شخص کو مؤمن بلا نہیں سکتا

 

دعا ہے میری کہ مدفن میرا مدینہ ہو

گدا ہوں ان کا کہیں اور جا نہیں سکتا

 

بسی ہوئی ہے مرے دل میں آرزو ان کی

قمرؔ میں دل میں یہ دنیا بسا نہیں سکتا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ