اردوئے معلیٰ

Search

حاصل نہیں جو آگہی تو علم و فن ہے کیا

ذکرِ نبی اگر نہیں مشقِ سخن ہے کیا

 

سرکار دو جہاں کے پسینے کے سامنے

عطر و گلاب و عنبر و مشکِ ختن ہے کیا

 

حسنِ نبی کا فیض ہے گلشن کی رونقیں

اس کے بغیر نکہتِ سر و سمن ہے کیا

 

مجلس ہے خیر سے تہی ذکرِ نبی بنا

ان کی نہیں ہے گفتگو وہ انجمن ہے کیا

 

دندان ہیں کہ نُور کے موتی جڑے ہوئے

ان کی چمک کے سامنے لعلِ یمن ہے کیا

 

قرآن جن کے ذکر سے معمور ہے جلیل

ان کی ثنا کرے بھلا میرا دہن ہے کیا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ