اردوئے معلیٰ

Search

حبِ رسول ، مدحت و قرآن جائے گا

ہمراہ میرے بس یہی سامان جائے گا

 

راضی کرو حضور کو چاہو اگر نجات

مانے اگر حضور تو رب مان جائے گا

 

ایمان تو ہے نام ہی حُبِّ رسول کا

جنت میں صرف صاحبِ ایمان جائے گا

 

لب پر درودِ پاک ہی جس کے سجا رہا

وہ قبر میں حضور کو پہچان جائے گا

 

جو ان کی ذات پاک میں کرتا رہا کلام

اترے گا جب لحد میں تو سب جان جائے گا

 

کچھ بھی نہیں بچے گا یہ باور ہے دوستو

ہاتھوں سے گر حضور کا دامان جائے گا

 

اپنی جلیل کاش سکونت وہیں پہ ہو

طیبہ سمٹ کے جس گھڑی ایمان جائے گا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ