اردوئے معلیٰ

Search

حسین آپ نے اُمت کی آبرو رکھ لی

شہید ہو کے شہادت کی آبرو رکھ لی

 

اس اہتمام سے گلزار مصطفیٰ اُجڑا

بہار باغِ شریعت کی آبرو رکھ لی

 

قریب تھا کہ حقیقت کا نام مٹ جاتا

ُ ّحسینیت نے حقیقت کی آبرو رکھ لی

 

خدا کے نام پہ جان دے کے بھوکے پیاسے نے

نظامِ قدرت و فطرت کی آبرو رکھ لی

 

خدا رسول کی توہین ہونے والی تھی

اطاعتوں نے اطاعت کی آبرو رکھ لی

 

بلند ہو کے سر شہ نے نوک نیزہ پہ

کلام حق کے تلاوت کی آبرو رکھ لی

 

صبیحؔ سرورِ ایثار کے رفیقوں نے

نثار ہو کے رفاقت کی آبرو رکھ لی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ