حضور آپ کا فرماں زبانِ رحمت ہے

حضور آپ کی سیرت بیانِ رحمت ہے

حضور آپ نہ ہوتے تو کچھ نہیں ہوتا

حضور آپ کی ہستی ہی جانِ رحمت ہے

خدا نے آپ کو رحمت بنا کے بھیجا ہے

حضور آپ کا اُسوہ جہانِ رحمت ہے

درودِ تاج ہی رہتا ہے ہر گھڑی لب پر

کہ یہ درود مرا ارمغانِ رحمت ہے

ہمیں جو گنبدِ خضرا دکھائی دیتا ہے

تمام دہر پہ وہ سائبانِ رحمت ہے

گواہی آیۂ تطہیر دے رہی ہے جہاں

حضور آپ کا وہ خاندانِ رحمت ہے

سلام لاکھوں کروڑوں ہوں آپ پر آقا

سراپا آپ کا واللہ جانِ رحمت ہے

جہاں کی خوشبو سے عالم مہک رہا ہے تمام

مدینہ پاک ہی وہ گلستانِ رحمت ہے

جہاں کہیں نظر آجائے چوم لو خاکیؔ

کہ نعلِ پاکِ مقدّس نشانِ رحمت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]