اردوئے معلیٰ

Search

حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے

میں بے قرار تھا میرا قرار آپ سے ہے

 

میری تو ہستی ہی کیا ہے میرے غریب نواز

جو مل رہا ہے مجھے سارا پیار آپ سے ہے

 

کہاں وہ ارضِ مدینہ کہاں میری ہستی

یہ حاضری کا سبب بار بار آپ سے ہے

 

سیاہ کار ہوں آقا بڑی ندامت ہے

قسم خدا کی یہ میرا وقار آپ سے ہے

 

محبتوں کا صلہ کون ایسے دیتا ہے

سنہری جالیوں میں یارِ غار آپ سے ہے

 

حضور آپ کی یادوں میں اشکِ رحمت ہے

یہ میری آنکھ ضیاؔ اشک بار آپ سے ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ