حضور ہی ہیں چراغ وحدت، درود ان پر سلام ان پر

حضور ہی ہیں چراغ وحدت ، درود ان پر سلام ان پر

زباں پہ میری ہے ان کی مدحت ، درود ان پر سلام ان پر

ملی ہے ان سے رہ ہدایت ، درود ان پر سلام ان پر

مرے نبی ہیں شفیع امت ، درود ان پر سلام ان پر

جو سارے نبیوں کے پیشوا ہیں ، تمام عالم کے رہنما ہیں

خدا کی نعمت ہے ان کی بعثت ، درود ان پر سلام ان پر

تمام عالم پہ مہرباں ہیں ، وہ رحمت حق کے پاسباں ہیں

کتاب دیتی ہے یہ شہادت ، درود ان پر سلام ان پر

وہ جن کو رب سے عطا ہوئی ہے تمام عالم کی رہنمائی

ہے جن کی باتوں میں علم و حکمت ، درود ان پر سلام ان پر

عمل کا دعویٰ نہیں ہے میرا ، شفیع محشر پہ ہے بھروسہ

باذن ربی کریں شفاعت ، درود ان پر سلام ان پر

ہے لب پہ نعت نبی کا نغمہ ، زبان و دل پر ہے ان کا کلمہ

ہر ایک دل میں ہے ان کی چاہت ، درود ان پر سلام ان پر

مرے نبی کے کرم کا سایہ ، ہے جیسے نعمت کا بہتا دریا

تمام عالم پہ ان کی رحمت ، درود ان پر سلام ان پر

جو سبز گنبد کے پاس پہنچے ، تو یاد آئے نبی کے مژدے

کریں گے ہم سب کی وہ شفاعت ، درود ان پر سلام ان پر

دعائیں دیں جس نے دشمنوں کو ، قبائیں دیں جس نے قیدیوں کو

ہے دل میں خوشدل بس ان کی عظمت ، درود ان پر سلام ان پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

درود اُن پر محمد مصطفیٰ خیر الورا ہیں جو

سلام اُن پر رسولِ مجتبیٰ نورِ خدا ہیں جو درود اُن پر خدائے پاک کی جو خاص رحمت ہیں سلام اُن پر جہانوں کے لیے لُطف و عطا ہیں جو درود اُن پر کہ جِن کا نام تسکینِ دِل و جاں ہے سلام اُن پر کہ ساری خلق کے حاجت روا ہیں جو درود اُن […]

اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام آ کے قدسی مزارِ اقدس پر پیش کرتے ہیں نور بار سلام ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر پیش کرتے ہیں شان دار سلام اذن ملتا رہے حضوری کا عرض کرنا ہے بار بار سلام پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام سر جھکائے ہوئے […]