اردوئے معلیٰ

Search
حیات بیکار ہے یقینا
جو اُن کی الفت نہیں رچی ہے
شعور بے اصل ہے سراپا
اگر نہیں دیں کی آگہی ہے
اگر نہ ہو پیروی مکمل
عمل کی بنیاد کھوکھلی ہے
جو صرف آفاق ہی میں گم ہو
اسے بصیرت نہیں ملی ہے
حیات کیا ہے عزیزؔ احسن
حیات بس اُن کی پیروی ہے
پہنچ کے آقا کے در پہ ہم پر
کھلا کہ کیا اصل روشنی ہے
نبیؑ ہزاروں ہوئے ہیں لیکن
حضور کی شان ہی بڑی ہے
خرد جسے نورِ علم جانے
اسی کے باطن میں تیرگی ہے
مگر جسے عشق، نور سمجھے
وہ نور، عرفان و آگہی ہے

عشق اور نورِ عرفاں!:جمعرات: ۱۸؍شوال ۱۴۳۳ھ …مطابق: ۶؍ستمبر ۲۰۱۲ء
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ