اردوئے معلیٰ

Search

حیرت ہے سرِ دار جو مصلوب رہا ہے

اس شخص کا ہر داؤ بہت خوب رہا ہے

 

آج اس کی خموشی پہ نہ تم انگلی اٹھاؤ

سنتے ہیں کہ وہ صاحبِ اسلوب رہا ہے

 

اب وقت نے سب نقش بگاڑے ہیں وگرنہ

یہ شہر مرے حُسن سے مرعوب رہا ہے

 

اے چھوڑے ہوئے شخص مجھے دکھ ہے کہ تجھ سا

کم ظرف مرے نام سے منسوب رہا ہے

 

ہے اور کوئی کارِ اذیت تو بتاؤ

کیا ہے کہ مرا عشق سے جی اوب رہا ہے

 

اترا ہے ترے ہجر کا سیلاب رگوں میں

دل آج کراچی کی طرح ڈوب رہا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ