اردوئے معلیٰ

خدا سے جو مثالی دوستی ہے

حبیبِ کبریا کی دوستی ہے

 

تو پھر راہِ عدم کی فکر کیسی

اگر آقا سے سچی دوستی ہے

 

نمازِ پنجگانہ خوشبو عورت

میری تینوں سے گہری دوستی ہے

 

علی مولا کے دشمن سے عداوت

ابو بکر سے میری دوستی ہے

 

زباں پر نعت دل میں یادِ دنیا

ارے مظہرؔ یہ کیسی دوستی ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات