اردوئے معلیٰ

Search

خوش ہوں کہ میری خاک ہی احمد نگر کی ہے

مجھ پر نظر ازل سے شہ بحر و بر کی ہے

 

تابش میری نظر میں ہے اس رہگذار کی

جس پر نثار جلوہ فشانی قمر کی ہے

 

لب پر ہے بات خلق رسول کریم کی

آمد ریاض جاں میں نسیم سحر کی ہے

 

شاید کیا ہے یاد مجھے پھر حضور نے

پھر کیفیت عجیب میری چشم تر کی ہے

 

یاد نبی ہو منزل عقبی میں ساتھ ساتھ

میری بس ایک یافت یہی عمر بھر کی ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ