خُرد و کلاں کا اعلیٰ وادنیٰ کا سب کا ربّ
واحد ، اَحَد ، وحید اسی کے سبھی لقب
وہ آرزو کی جان ہے وہ لذّتِ طَلَب
وِرد اس کا زیبِ قلب ہے ذکر اس کا فخرِ لَب
دھڑکن کی یہ صدا تو خِرد کی دلیل ہے
سینے میں ورنہ ذکرِ خدائے جمیل ہے
معلیٰ
 
			واحد ، اَحَد ، وحید اسی کے سبھی لقب
وہ آرزو کی جان ہے وہ لذّتِ طَلَب
وِرد اس کا زیبِ قلب ہے ذکر اس کا فخرِ لَب
دھڑکن کی یہ صدا تو خِرد کی دلیل ہے
سینے میں ورنہ ذکرِ خدائے جمیل ہے