اردوئے معلیٰ

Search

درِ خیرالورا ہے اور میں ہوں

میرے غم کی دوا ہے اور میں ہوں

 

مُرادوں کو ملی ہے منزلِ شوق

دُعاؤں کا صلہ ہے اور میں ہوں

 

خوشا قسمت کہ محرابُ النّبی میں

کسی کا نقشِ پا ہے اور میں ہوں

 

درِ اقدس کے آگے دل ہے لرزاں

کہ اُن کا سامنا ہے اور میں ہوں

 

ہوا ہوں بابِ رحمت سے جو داخل

عطاؤں پہ عطا ہے اور میں ہوں

 

دکھا بہزادؔ کو ہر سال بطحا

یہی پیہم دُعا ہے اور میں ہوں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ