اردوئے معلیٰ

Search

دریدگی بھی حقیقت ہے چاک واقعہ ہے

میں مشتِ خاک سہی ، پر یہ خاک واقعہ ہے

 

وجود گرچہ سلامت ہے اور میں زندہ

یقیں کی موت مگر کربناک واقعہ ہے

 

نہ گفتگو، نہ وضاحت نہ راہ و رسم کوئی

یہ واپسی بھی عجب بے تپاک واقعہ ہے

 

میں خود کشی بھی نہیں کر سکا ترے غم میں

مری حیات ہی اندوہناک واقعہ ہے

 

کسی کی موت کوئی واقعہ پھر بھی

تمہارے ہاتھ سے ہونا ہلاک واقعہ ہے

 

یہ موت کتنی مناسب ہے اور مرتب ہے

یہ واقعی کسی خامی سے پاک واقعہ ہے

 

بس ایک ناز ہی تھا خاک ہو گیا ناصر

یہ واقعہ بھی اگر ہے تو خاک واقعہ ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ