اردوئے معلیٰ

Search

درِ پاک پر بلا لے مری جاں مدینے والے

اسی خاک میں سما لے مری جاں مدینے والے

 

مرے سر کا تاج ھے یہ ترے در کی یہ گدائی

مجھے قدموں میں بٹھا لے مری جاں مدینے والے

 

یہ بہشت کا جو ٹکڑا ترے گھر کے سامنے ھے

مرا گھر یہیں بسا لے مری جاں مدینے والے

 

ترے ہجر کی تپش میں شب و روز جل رہی ہوں

غمِ ہجر سے بچا لے مری جاں مدینے والے

 

تو ہی عاصیوں کا والی تو ہی بے کسوں کا داتا

مرے سب گنہ چھپا لے مری جاں مدینے والے

 

درِ فاطمه کے صدقے مجھے در سے نہ اٹھانا

سگِ آستاں بنا لے مری جاں مدینے والے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ