اردوئے معلیٰ

Search

 

دل کے نگر میں رہتے ہیں میرے خدا اور میں

میرے پیارے، میرے محمد ، اُن کی ضیاء اور میں

 

میری دنیا، میری دولت، اس سے بڑھ کر کیا

شہرِ مدینہ، جنت منظر، بادِ صبا اور میں

 

منظر ہے کیا دید کے قابل، میرے خدا کی شان

رِم جھم رِم جھم جذب کی بارش، کوہِ صفا اور میں

 

پاس ہمارے ہوتے ہیں وہ اپنے رب کے ساتھ

عشق نبی میں مل کر جاگیں، رات دیا اور میں

 

گم ہو جائیں میرے مولا، عشق نبی کے صدقے

طیبہ کی گلیوں میں جا کر، میری صدا اور میں

 

یہ اعزاز ملے گر مجھ کو پھر میں مانگوں کیا

عشق محمد میں رقصاں گل، مست ہوا اور میں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ