دونوں عالم پہ کیے آپ نے احساں کتنے

یعنی آباد ہوئے دشت و بیاباں کتنے

ہر قدم اُن پہ درودوں کے تحائف بھیجے

مرحلے زیست کے ہوتے گئے آساں کتنے

رشکِ فردوسِ بریں خاک مدینے کی ہوئی

ورنہ دنیا میں چمن اور ہیں میداں کتنے

اُن کی نسبت سے اجاگر ہوئے میرے الفاظ

عشقِ سرکار نے بخشے مجھے عنواں کتنے

ورنہ پہچان تھی معدوم جہاں میں اپنی

اُن کے دیکھے سے ہوئے ہم بھی نمایاں کتنے

خوشبوئیں اُن سے لپٹنے کے لیے ہیں بے چین

اُن کی آمد کو ترستے ہیں گلستاں کتنے

بھیجتے رہنے سے آقا پہ درود اور سلام

اوج پا کر ہوئے ہیں صاحبِ عرفاں کتنے

مدعا اُن سے بیاں ہونا تھا میرا گویا

ہوتے جاتے ہیں مرے درد کے درماں کتنے

برکتیں ، نعمتیں ، خوشحالی و خوش بختی فدا

لائے سرکار مرے واسطے ساماں کتنے

یادِ سرکار سبھی زخم رَفو کرتی ہے

سلتے دیکھے ہیں فدا چاک گریباں کتنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]