اردوئے معلیٰ

Search

 

دیارِ نور کو دل میں بسائے بیٹھا ہوں

میں اپنا سینہ مدینہ بنائے بیٹھا ہوں

 

حصارِ کیف میں محسوس ہو رہا ہے وجود

درودِ عشق لبوں پر سجائے بیٹھا ہوں

 

عطا ہو جلوۂ زیبا قضا کے وقت مجھے

ازل سے دل میں یہ حسرت جگائے بیٹھا ہوں

 

اسی لیے ہوں میں ہر ایک فکر سے آزاد

حصار نعت نبی کا لگائے بیٹھا ہوں

 

مہک اٹھیں گے در و بامِ کوچۂ ہستی

میں ان کی راہ میں پلکیں بچھائے بیٹھا ہوں

 

میں دل کی آنکھوں سے تکتا ہوں گنبدِ خضری

میانِ صحنِ حرم سر جھکائے بیٹھا ہوں

 

نزولِ رحمتِ باری ہے قلبِ منظرؔ پر

کہ شمعِ عشقِ محمد جلائے بیٹھا ہوں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ