اردوئے معلیٰ

Search

رنج و آلامِ زمانہ سے رہائی پائی

میں نے جب آپ کی چوکھٹ کی گدائی پائی

 

مال و زر آپ کے رستے میں لیے بیٹھا ہوں

اِذن پاؤں تو کروں خرچ میں پائی پائی

 

اس کے قدموں پہ فدا قیصر و کسریٰ کے محل

جس نے دربارِ محمد کی چٹائی پائی

 

زندہ رہنا بھی فدا اُن سے ہے سیکھا سب نے

اُن کی سیرت سے زمانے نے بھلائی پائی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ