اردوئے معلیٰ

روشن یہ کائنات ہے، سرکار آپ سے

ہر تیرگی کو مات ہے سرکار آپ سے

 

پھیلا ہوا ہے نور دو عالم میں آپ کا

تزئینِ شش جہات ہے، سرکار آپ سے

 

یہ جن و انس شمس و قمر بحر و بر گھٹا

ہر ایک کو ثبات ہے، سرکار آپ سے

 

ہے آپ ہی کے ذکر سے ہر دن مرا حسیں

پُر کیف میری رات ہے، سرکار آپ سے

 

میں نعت گو نہ تھا تو کوئی جانتا نہ تھا

مشہور میری ذات ہے، سرکار آپ سے

 

آصفؔ کی زندگی میں ہمہ دم سجی ہوئی

بزمِ تصورات ہے، سرکار آپ سے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات