اردوئے معلیٰ

روضۂ اقدس کو دیکھوں اور دیکھے جاؤں میں

روز و شب اس محویت ہی سے تسلی پاؤں میں

 

دل کے آئینے میں عکسِ روئے انور ہو سدا

قلب کو اخلاص آگیں یاد سے چمکاؤں میں

 

دیکھ کر مقصورۂ سرکار یہ دل نے کہا

کوئی ساعت کاش اب تو حاضری کی پاؤں میں

 

کر سکوں میں قلب میں تعمیر گھر اللہ کا

خانۂ اصنام اپنی خواہشوں کا ڈھاؤں میں

 

ربِّ کعبہ! اب مری یہ التجا بھی ہو قبول

بس کتابِ مدحِ آقا ہی سدا دھراؤں میں

 

آمدِ شعرِ عقیدت پر حضوری ہو نصیب

حرفِ مدحت اس طرح دل سے لبوں تک لاؤں میں

 

اس طرح حاصل سُرورِ جاوداں ہو مدح میں

لکھتے لکھتے نعت احسنؔ کاش اب سو جاؤں میں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات