اردوئے معلیٰ

Search

رونقِ دو جہاں آپ ہیں

حسنِ کون و مکاں آپ ہیں

 

کہہ رہا ہے کلامِ خدا

باعثِ کن فکاں آپ ہیں

 

آپ آئے تو کلفت مِٹی

راحتِ عاشقاں آپ ہیں

 

سب رسولوں نے تعلیم دی

مرسلِ مرسلاں آپ ہیں

 

ذاتِ حق بے نشاں ہے مگر

ذاتِ حق کے نشاں آپ ہیں

 

اس پہ آصف کا ایمان ہے

ہادیٔ انس و جاں آپ ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ