اردوئے معلیٰ

Search

رُوئے پُر نور ہے والضحیٰ آپ کا

نام ہے احمد مجتبیٰ آپ کا

 

عرشِ حق آپ کا مقتضا ، منتظر

راستہ سدرۃ المنتہیٰ آپ کا

 

آپ کے ہیں زمیں آسمان بحر و بر

یعنی سب کچھ ہے یا مصطفیٰ آپ کا

 

آپ کا دور ملتا ہمیں بھی اگر

دیکھتے حسنِ بدر اُلدجیٰ آپ کا

 

انبیا تھے ستارے سبھی چھپ گئے

چاند نکلا ہے خیرالوریٰ آپ کا

 

علم کا شہر بس آپ کی ذات ہے

اور در ہے علیؓ المرتضیٰ آپ کا

 

ہم تو اشفاقؔ یہ جانتے ہیں فقط

مرتبہ ہے وریٰ الوریٰ آپ کا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ