اردوئے معلیٰ

Search

 

رکھا بے عیب اللہ نے محمد کا نسب نامہ​

ہیں والد ان کے عبدؔاللہ ، عبدؔالمطلب دادا​

 

وہ ہاشمؔ بیٹا جو عبدِ ؔمناف ابنِ قصیؔ کا تھا​

محمد کا تھا پردادا ، کلابؔ ان کا بھی پردادا​

 

وہ بیٹے مرہؔ ابنِ کعبؔ ، پڑپوتے لویؔ کے تھے​

وہ غالبؔ کے تھے بیٹے ، فہرؔ بن مالکؔ کے تھے پوتے​

 

نضرؔ ابنِ کنانہؔ بنْ خزیمہؔ فہر کا دادا​

خزیمہؔ مدرکہؔ کا بیٹا تھا ، الیاسؔ کا پوتا​

 

مضرؔ ابنِ نزاؔر ابنِ معدؔ الیاسؔ کے والد​

معدؔ عدناؔن کے بیٹے تھے ، یہ تھے سب کے سب عابد​

 

نسب عدناؔن تک مت بھولنا یہ آخری دم تک​

نہیں ہے مستند یہ سلسلہ عدناؔں سے آدم(علیہ السلام) تک​

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ