رکھتا ہے روح وجسم کو تازہ درودِ پاک

کرتا ہے رنج وغم کا مداوا درودِ پاک

وابستگی ہے جس کو محمد کے نام سے

اس کا تو ہر گھڑی ہے وظیفہ درودِ پاک

لاریب اس کو مل گئی نعمت جہان کی

دل کے ورق پہ جس نے بھی لکھا درودِ پاک

گلزار دل رہے گا ہمیشہ ہی پر بہار

کرنا جو لب کشائی تو پڑھنا درودِ پاک

دامن میں یوں سمیٹنا تم اس کی برکتیں

آقا کا نام آتے ہی پڑھنا درودِ پاک

اس کو مرے حبیب کی قربت ہوئی نصیب

جس نے مرے حبیب پر بھیجا درودِ پاک

حاصل اسی سے ہوتا ہے کیفِ دوام بھی

قلب جزیں اصل سہارا درودِ پاک

ملتی ہے شمع جاں کو اس سے ہی روشنی

نجمی ہے میرے دل کا اجالا درودِ پاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]