اردوئے معلیٰ

Search

رہا خیال مصطفیٰ کی ذات سے جُڑا ہوا

یہ نام ہے ہماری بات بات سے جُڑا ہوا

 

وہی رہے گا معتبر کریم کی نگاہ میں

جو حرف ہے شہِ عرب کی نعت سے جُڑا ہوا

 

نگل ہی جائے تیرگی ہمارے خواب خواب کو

اگر نہ ذکرِ زلفِ شہ ہو رات سے جُڑا ہوا

 

خطا مری معاف ہو اگر ہوں آپ ملتفت

نصیب ہے حُضور التفات سے جُڑا ہوا

 

صراطِ خلد دیکھتا ہوں جس کی رہنمائی میں

وہ نورِ نعت ہے قلم دوات سے جُڑا ہوا

 

ترے ہی دم سے روئے کائنات پر ہیں رونقیں

ترے ہی دم سے ربط ہے حیات سے جُڑا ہوا

 

جسے ملی ہے نسبتِ قدومِ شاہِ دوسرا

وہی رہے گا دائمی ثبات سے جُڑا ہوا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ