زباں پر اے خوشا صل علی یہ کس کا نام آیا

کہ میرے نام جبریل امیں لے کر سلام آیا

محمدﷺ جان عالم ، فخر عالم، ھادی اکرم

امام الانبیاء خیر البشر پیغمبر اعظم

محمدﷺ وہ جمال اولیں وہ پیکر نوری

محمدﷺ کاشف سر ظہور و رمز مستوری

محمدﷺ صاحب خلق عظیم و ناشر حکمت

محمدﷺ مصدر فیض عمیم و شافع امت

بہ صورت نور سبحانی بہ معنی ظل رحمانی

نشان حجت حق مظہر تائید ربانی

وہ جس کو فاتح ابواب اسرار قدم لکھئے

بنائے عرش و کرسی باعث لوح و قلم لکھئے

علی الاعلان سر کنت کنزا مخفیا کہیئے

مگر اس کی شریعت کا ادب مائع ہے کیا کہیئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

تخلیق کا وجود جہاں تک نظر میں ہے

جو کچھ بھی ہے وہ حلقہء خیرالبشر میں ہے روشن ہے کائنات فقط اُس کی ذات سے وہ نور ہے اُسی کا جو شمس و قمر میں ہے اُس نے سکھائے ہیں ہمیں آدابِ بندگی تہذیب آشنائی یہ اُس کے ثمر میں ہے چُھو کرمیں آؤں گنبدِ خضرا کے بام و در یہ ایک خواب […]

نعتوں میں ہے جو اب مری گفتار مختلف

آزارِ روح میرا ہے سرکار ! مختلف الحاد کیش دین سے رہتے تھے منحرف معیارِ دیں سے اب تو ہیں دیندار مختلف بھیجا ہے رب نے ختم نبوت کے واسطے خیرالبشر کی شکل میں شہکار مختلف نورِ نبوت اور بھی نبیوں میں تھا مگر تھے مصطفیٰ کی ذات کے انوار مختلف تھا یوں تو جلوہ […]