اردوئے معلیٰ

Search

 

محشر میں دی فرشتوں نے داور کو یہ خبر

ہندو ہے ایک احمد مرسل کا مدح گر

 

ہے بت پرست گرچہ وہ، لیکن ہے نعت گو

احمد کی نعت لکھتا ہے دنیا میں بیشتر

 

ہے نام دلو رام، تخلص ہے کوثری

لے جائیں اس کو خلد میں یا جانب سقر

 

سنتے ہی یہ ملائکہ سے اک انوکھی بات

فرمایا ذوالجلال نے جنت ہے اس کا گھر

 

اللہ اکبر، احمد مرسل کا یہ لحاظ

کی حق نے لطف کی سگ دنیا پہ بھی نظر

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ