اردوئے معلیٰ

Search

زندگی میرے نبی کی اک جلی تحریر ہے

خُلق ان کا سر بسر قرآن کی تفسیر ہے

 

نامِ احمد کی حلاوت سے ہوئی سرشار روح

آپ کے اسمِ گرامی کی عجب تاثیر ہے

 

گُنبدِ خضرا کو دیکھا بجھ گئی سب تشنگی

شکرِ باری ! یہ ہی میرے خواب کی تعبیر ہے

 

سینۂ ارضی پہ کوئی جس جگہ غمگین ہو

ہر کسی کے واسطے میرا نبی دلگیر ہے

 

اہل بیتِ مصطفیٰ کی شان ہو کیسے بیاں

جن کی عظمت کی گواہی آیۂ تطہیر ہے

 

ہو کرم صدقہ ردائے حضرتِ زہراؑ کہ جو

دل کا ٹکڑا ہے نبی کے، مادرِ شبیرؑ ہے

 

کب میسر ہے یہ عزّت بادشاہوں کو جلیل

آپ کی دہلیز پر منگتوں کی جو توقیر ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ