سرورِ انبیاء آ گئے، آ گئے
رازدارِ خدا آ گئے، آ گئے
حضرتِ آمنہ صد مبارک تمہیں
گود میں مصطفی آ گئے، آ گئے
ماں حلیمہ کا گھر نور سے سج گیا
جب سے نور الہدیٰ آ گئے، آ گئے
راہ بھٹکے ہوئے منزلیں پائیں گے
خَلق کے رہنما آ گئے، آ گئے
اب کنارے لگیں گی سبھی کشتیاں
دوستو! ناخدا آ گئے، آ گئے
اے رضاؔ کائناتیں ہیں محوِ ثنا
تاجدارِ ہدیٰ آ گئے، آ گئے