اردوئے معلیٰ

Search

سلسلے ان سے محبت کے بنا لے تو بھی

دل سے اوروں کے خیالات ہٹا لے تو بھی

 

در پہ سرکار کے گر جانا مقدر میں نہیں

چھپ کے تنہائی میں کچھ اشک بہا لے تو بھی

 

گر تمنّا ہے تری آئیں وہ تیرے گھر بھی

ان کے پھر نام کی اک بزم سجا لے تو بھی

 

دل کا گر چین ہے درکار تو میرے ہمدم

ان کی چوکھٹ پہ جبیں اپنی جھکا لے تو بھی

 

چاہتا ہے کہ ملے حشر میں رحمت ان کی

رابطے ان سے درودوں کے بڑھا لے تو بھی

 

ڈر نہ ہوگا تجھے پھر روزِ جزا کا زاہدؔ

نام ہونٹوں پہ اگر ان کا سجا لے تو بھی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ