اردوئے معلیٰ

Search

سوچوں کا، آرزوؤں کا، عادات کا نبی

رنگوں کا، خوشبوؤں کا، خیالات کا نبی

موسم کا، روشنی کا، نباتات کا نبی

شیشوں کا، پتھروں کا، جمادات کا نبی

رہرو، شدید دھوپ، سفر، اس کے اُمّتی

سایہ، قیام، کُنجِ شجر اس کے اُمّتی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ