سَگ پُرانے ہیں آپ کے آقا
سَگ پُرانے ہیں آپﷺ کے آقا
جو دیوانے ہیں آپﷺ کے آقا
آپ رحمت ہیں دو جہانوں کی
سب زمانے ہیں آپﷺ کے آقا
چاروں اصحاب سے نرالے بھی
دوستانے ہیں آپﷺ کے آقا
ہم سے عاصی کہاں، کہاں طیبہ
کیا بُلانے ہیں آپﷺ کے آقا
اِس زمیں سے تو عرشِ اعظم پر
آنے، جانے ہیں آپﷺ کے آقا
جدّ و آلِ رضاؔ پہ رحمت ہو
سب دیوانے ہیں آپﷺ کے آقا