سُودے نکند ہر کہ خریدارِ تو شد
صحت نپذیرد آں کہ بیمارِ تو شد
آسودہ نشد دِلے کہ افگارِ تو شد
اے وائے بر آنکس کہ گرفتارِ تو شد
جو بھی تیرا خریدار ہوا اُسے پھر کسی
قسم کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، جو تیرا
بیمار ہوا اُسے پھر صحت نہیں ملتی،
جو دل بھی تیرا گھائل ہوا اُسے پھر
کبھی آرام و سکون نہیں ملا، ہائے افسوس
اُس پر (اور اُس کی قسمت پر) کہ جو تیرا گرفتار ہوا