اردوئے معلیٰ

Search

سیم دیکھوں گا نہ زر دیکھوں گا

وہ جدھر ہونگے اُدھر دیکھوں گا

 

کیا نگاہ اُن سے ملا پاؤں گا

جب انھیں پیشِ نظر دیکھوں گا

 

میں نے پائی ہے بصارت حق سے

میں انھیں خیرِ بشر دیکھوں گا

 

اور کچھ دیکھا نہ دیکھا میں نے

جانبِ طیبہ مگر دیکھوں گا

 

آئے گا اُن کا بلاوا اِک دن

ایک روز اُن کا نگر دیکھوں گا

 

ہے یقیں مجھ کو عروس ان کے طفیل

اپنی آہوں میں اثر دیکھوں گا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ