اردوئے معلیٰ

Search

 

شاخِ سدرہ کے قلم سے مصطفیٰ کی بات ہو

دل کے کاغذ پر رقم مدحت کی یوں رشحات ہو

 

ہے تصور میں مدینہ دم بہ دم جلوہ فگن

حاضری کا اذن بھی مل جائے تو کیا بات ہو

 

خود سمندر آئے گا در پر مرے کوزہ بکف

ان کے لطفِ خاص کی مجھ پرا گر برسات ہو

 

ذرہ ذرہ نور ہے طیبہ کی ارضِ پاک کا

روشنی ہی روشنی ہے دن ہو چاہے رات ہو

 

نعت گو ہوں آپ کا اے سبز گنبد کے مکیں

جلوہ دکھلانا مجھے جب عالمِ سکرات ہو

 

ہر قدم مکے میں بھی منظرؔ مدینہ ہی دکھا

وہ رمی ہو یا منٰی ہو یا کہ وہ عرفات ہو

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ