شاعر اختر انصاری دہلوی کا یوم وفات

آج ممتاز ترقی پسند شاعر، افسانہ نگار اور نقاد اختر انصاری دہلوی کا یوم وفات ہے۔

اختر انصاری یکم اکتوبر 1909ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے اور 6 اکتوبر 1988ء کو علی گڑھ میں وفات پائی۔
ان کے والد نے ریٹائرمنٹ کے بعد دہلی میں مستقل طور پر سکونت اختیار کر لی تھی ، اس لئے اختر انصاری نے دہلی میں ہوش سنبھالا ۔ اینگلو عربک اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ دہلی یونیورسٹی سے بی اے کیا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی ٹی کرنے کے بعد یونیورسٹی اسکول میں انگریزی کے استاد بن گئے۔ اس دوران اردو ادب کا مطالعہ بھی جاری رہا ، 1947 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے کیا۔ بعد ازاں مسلم یونیورسٹی ٹریننگ کالج میں لیکچرر ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیں : معروف شاعر سید فیاض علی زیدی کا یوم وفات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اختر انصاری نے ترقی پسند نظریات کو عام کرنے اور اسے ایک تنقیدی، فکری اور سائنسی بنیاد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شاعری، تنقید اور افسانے اسی جدوجہد کا اعلامیہ میں۔ شاعری میں اخترانصاری قطعہ نگار کی حیثیت سے زیادہ مشہور ہیں۔
ان کی تصانیف میں’نغمۂ روح‘، ’ آبگینے‘، ’خوناب‘، ’ تنقیدی شعور‘، ’روحِ ادب‘، ’روحِ عصر‘، ’سرودِ جاں‘، ’ ٹیڑھی زمین‘ اور ’شہرِ غزل‘ ، ’اندھی دنیا اور دوسرے افسانے‘ ، ’ نازو اور دوسرے افسانے‘ (افسانے) ’حالی اور نیا تنقیدی شعور‘ ، ’ افادی ادب‘ (تنقید) وغیرہ شامل ہیں۔
اختر انصاری دہلوی کے کچھ اشعار
۔۔۔۔۔۔۔
یادِ ماضی عذاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
۔۔۔۔۔۔۔
اس میں کوئی مرا شریک نہیں
میرا دکھ آہ صرف میرا ہے
۔۔۔۔۔۔۔
روئے بغیر چارہ نہ رونے کی تاب ہے
کیا چیز اف یہ کیفیتِ اضطراب ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیں : چودہ اکتوبر کے نام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں کبھی خواب، عشق دیکھا تھا
اب تک آنکھوں سے خوں ٹپکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔
اپنی اجڑی ہوئی دنیا کی کہانی ہوں میں
ایک بگڑی ہوئی تصویر جوانی ہوں میں
۔۔۔۔۔۔۔
وہ ماضی جو ہے اک مجموعہ اشکوں اور آہوں کا
نہ جانے مجھ کو اس ماضی سے کیوں اتنی محبت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

کنزا جاوید کی نئی کتاب 2026 میں کیوں مقبول

کنزا جاوید کی نئی کتاب 2026 میں پاکستانی ادب کا سب سے بڑا موضوع کیوں بنی

پاکستانی ادبی منظرنامہ 2026 میں ایک غیر معمولی بحث کا مرکز بن گیا جب کنزا جاوید کی نئی کتاب منظرِ عام پر آئی۔ ریلیز کے چند ہی ہفتوں میں یہ ناول ادبی حلقوں، سوشل میڈیا، جامعات اور بک کلبز میں زیرِ بحث آ گیا۔ ناقدین نے اسے جدید پاکستانی ناول کی نئی جہت قرار دیا […]

معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 4 فروری، 1903ء- وفات: 15 جنوری، 1980ء) ———- جرم کا اصل نام ابوالحسن تھا اور تخلص جرم جبکہ شہرت جرم محمد آبادی سے پائی- 4 فروری 1903 کو جرم محمد آباد ضلع اعظم گڑھ کے قصبے محمد آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتداء میں سامری […]