اردوئے معلیٰ

Search

شاہ دیں کا کلمہ جو پڑھتا نہیں

خلد کا حقدار وہ ہوگا نہیں

 

جا کے دیکھو گر یقیں ہوتا نہیں

شہر طیبہ سا کوئی خطّہ نہیں

 

حسن یوسف تھا عیاں سب پر مگر

کوئی بھی سرکار کے جیسا نہیں

 

مل گیا جس کو پسینہ شاہ کا

مشک و عنبر اس نے پھر مانگا نہیں

 

جو بھی آتا ہے درِ سرکار پر

ہاتھ خالی وہ کبھی جاتا نہیں

 

باغ جنت کیسے جائے وہ بھلا

سرورِ عالم کا جو شیدا نہیں

 

کر وصیت اپنی یہ اولاد کو

دین آقا سے کبھی پھرنا نہیں

 

کیجئے شمسی پہ بھی چشمِ کرم

ہند میں آقا رہا جاتا نہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ