اردوئے معلیٰ

Search

 

شب غم میں سحر بیدار کر دیں
کرم کی اِک نظر سرکار کر دیں

 

رواں ہیں کشتیاں سوئے مدینہ
بھنور سے میرا بیڑا پار کر دیں

 

حصارِ جاں نوازی میں ُبلا لیں
مقدر سایۂ دیوار کر دیں

 

رہیں میرے افق پر چاند بن کر
منوّر عالمِ افکار کر دیں

 

زیاں کے اس مسافر کو بھی آقا
صراطِ خیر کا رہوار کر دیں

 

جہانِ مصلحت کوشاں میں ہوں میں
صداقت کو مرا معیار کر دیں

 

مرے آقا، صبیحؔ بے ہنر کو
عطا کچھ نعتیہ اشعار کر دیں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ