اردوئے معلیٰ

Search

شہہ انبیا شاہِ شہرِ مدینہ

کنارے لگا دے ہمارا سفینہ

 

نہ ہو گی بہشتِ بریں میں وہ خوشبو

جو خوشبو لئے ہے نبی کا پسینہ

 

چلے ہیں مدینے کی جانب خدایا

ہمیں اب سکھا دے ادب کا قرینہ

 

لو آج آ گئے ہم درِ مصطفے پر

ہمیں مل گیا رحمتوں کا خزینہ

 

تمنا ہے طیبہ کی گلیوں میں تنوؔیر

گزاروں میں ہر دن میں ہر اک مہینہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ