اردوئے معلیٰ

Search

طبیب ڈھونڈ لیا تو شِفا کو پا لے گا

حضور تک جو گیا وہ خدا کو پالے گا

 

درود ورد ہو جس کا ، جو نعت پڑھتا ہو

وہ شخص دیکھنا ان کی رضا کو پا لے گا

 

مریض ان کی محبت کا روزِ محشر میں

نگاہِ سرورِ دیں کی دوا کو پالے گا

 

صریرِ خامہ سے خشبو بکھرتی جاتی ہے

قلم بھی نعت سے ان کی ثنا کو پالے گا

 

بروزِ حشر ادب سے پڑھوں گا ان کی نعت

کرم کریم کا آخر عطا کو پا لے گا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ