اردوئے معلیٰ

Search

ظلمت میں جو کرن بھی کہیں وجہِ نور ہے

اُس کا اُس آفتاب سے رشتہ ضرور ہے

 

اس گُل کی معرفت ہے گلتساں کی معرفت

خوشبو کا اعتراف دلیلِ شعور ہے

 

میرے حضور پاک، سبھی اہلِ بیت پاک

ہی خاندانِ نور نجاست سے دور ہے

 

کنکر سمجھ گئے کہ انہیں اختیار ہے

منکر سمجھ نہ پائے تو اُس کا قصور ہے

 

الفاظ با وضو ہوں، تراکیب مشکبو

یہ صرف شاعری نہیں، نعتِ حضور ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ