اردوئے معلیٰ

Search

عمَل جو "​فَحَدِّث” پہ کرتا رہے گا

بَلندی پہ اسکا نصیبہ رہے گا

 

ہے "​تِلْکَ الرُّسُل” میں یہ "​فَضَّلْنَا” شاہد

تُو نبیوں میں اعلیٰ تھا اعلیٰ رہے گا

 

وَمَایَنْطَقُ” سے ہے واضح یہ بالکل”​

جُدا میرے آقا کا لِہجَہ رہے گا

 

”ملے گا جسے فیضِ "​مَنْ زَار قَبرِی

تو سر اس کے جنت کا مُژدہ رہے گا

 

جسے صدقہ مل جاۓ "​فَلیَفْرَحُوا” کا

وہ میلادِ سرور مناتا رہے گا

 

یہی "​اَیُّکُمْ مِثْلِی” سے ہم نے جانا

تو یکتا تھا! یکتا ہے! یکتا رہے گا

 

کرے گا عمَل "​اِتَّقُوْا اللّٰه” پر جو

تو قلب و جگر اسکا سُتھرا رہے گا

 

"​رَفَعْنَا” ہے قولِ خدا اس میں شک کیا

”رہے گا یُونہی ان کا چرچہ رہے گا“

 

یہ "​لَوْلَاکْ” سے! بات واضح ہوئی ہے

تو ہی بعدِ رب سب سے اعلیٰ رہے گا

 

ہے "​لَا تَقْنَطُوا” جب کہ ارشاد مولیٰ

غموں کا ہمیں پھر کیوں خَدشہ رہے گا؟

 

ہے جب شان! "​لَاتَنْھَرْ” ان کی اے فیضی

زباں پر کبھی ان کے! کیوں "​لَا” رہے گا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ