اردوئے معلیٰ

Search

فلک بھی اس کے مقدر پہ رشک کرتا ہے

غلامِ سرور کونین کا وہ رتبہ ہے

 

حصارِ نور میں محسوس ہو رہا ہے وجود

ابھی تو نعت کے بارے میں صرف سوچا ہے

 

شفیع و رحمتِ عالم کے اُمتی ہیں ہم

جب آپ اپنے ہیں تو پھر تمام اچھا ہے

 

بجھے گی تشنگی اپنی نہ صرف زمزم سے

ہمارا مطمعِ قلب و نظر مدینہ ہے

 

کوئی مماثلِ سرور کبھی نہیں ممکن

کہ ایسا پھول فقط ایک بار کھلتا ہے

 

گرانا چاہیں گے جب نار میں ملک مجھ کو

کہیں گے آپ اسے چھوڑو اپنا بندہ ہے

 

عمر کی شان نرالی ہے باقی اُمت سے

قمرؔ حضور نے ان کو خدا سے مانگا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ