اردوئے معلیٰ

Search

لکھوں میں نعت ، مدینے سجا کے لے جاؤں

میں لفظ لفظ کو خوشبو بنا کے لے جاؤں

 

نصیب اونگھتا رہتا ہے ہر گھڑی میرا

جگانے واسطے در پر شہا کے لے جاؤں

 

میں پھونکتا ہوا جاؤں درود سینے پر

بناؤں دل کو دیا اور جلا کے لے جاؤں

 

سفر کرے جو مری نعت جانبِ طیبا

تو شوقِ دید کی انگلی تھما کے لے جاؤں

 

نظر کے واسطے سرکار گر اجازت ہو

میں خاکِ طیبا کو سرمہ بنا کے لے جاؤں

 

گناہ جھڑ گئے تیرے اے دل مدینے میں

تو کیوں نہ گنبدِ خضرا بسا کے لے جاؤں

 

نگینہ عشقِ محمد کا ہو عطا مجھ کو

اسے میں قلبِ حزیں میں جڑا کے لے جاؤں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ