مجھے ہے نعت سے جیسے محبت یا رسول اللہ

مرے بچوں کو بھی ہو ایسی رغبت یا رسول اللہ

سبھی کو جستجو ہے آپ کے نقشِ کفِ پا کی

پڑی ہے آپ کے رستے میں خلقت یا رسول اللہ

نہیں تفریق کرتے ہیں کبھی اپنے پرائے میں

سبھی پر آپ فرماتے ہیں شفقت یا رسول اللہ

سبب اسوۂ حسنہ سے الگ ہونا ہمارا ہے

اُٹھی جاتی ہے دنیا سے جو برکت یا رسول اللہ

زمانے نے جو دیکھی آپ کی ذاتِ مبارک میں

گُلوں نے بھی نہیں پائی وہ نکہت یا رسول اللہ

کرم ہے ہر گھڑی اس پر بہاریں ہی بہاریں ہیں

درودوں کی بنائی جس نے عادت یا رسول اللہ

تمھارے ہجر میں رونے سے جھڑتے ہیں گنہ میرے

مجھے ہے ایسے رونے میں سہولت یا رسول اللہ

بُلا کے مجھ کو روضے پر گداؤں میں کیا شامل

بڑھا دی آپ نے میری بھی وقعت یا رسول اللہ

یونہی چلتی رہے نسلِ فدا راہِ ہدایت پر

قیامت تک کرے ایسے اطاعت یا رسول اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]