مشکلوں میں پکارا کرم ہی کرم
ہوگیا مجھ پہ آقا کرم ہی کرم
اُن کے دامانِ رحمت میں جو آگیا
کون ہے بے سہارا؟ کرم ہی کرم
اُس پہ رحمت رہے گی خدا کی سدا
جس پہ ہو مصطفی کا کرم ہی کرم
من کہ مدحت سرا ام سرِبزمِ نعت
مجھ پہ بھی شاہِ والا کرم ہی کرم
مرتضیٰؔ وہ سراپا سخا ہی سخا
مرتضیٰؔ وہ سراپا کرم ہی کرم