اردوئے معلیٰ

Search

مکان ہو کوئی یا لا مکان تیرا ہے

تو لاشریک ہے سارا جہان تیرا ہے

 

عظیم خلق میں رکھا ہمیں ترا احسان

نبی کا عشق ملا ہے تو دان تیرا ہے

 

کہوں میں نعت کبھی حمد میں بیان کروں

سکھا رہا ہے مجھے جو قران تیرا ہے

 

نہیں ہے کوئی سزاوارِ بندگی مولا

جبین رکھنے کو بس آستان تیرا ہے

 

کریم تیرا ہی بندہ ہے یہ جو پرنم ہے

جھکا ہے شرم سے جو نیم جان تیرا ہے

 

ترے کرم سے ہی جنت میں جائیں گے مولا

جو آسرا ہے اگر درمیان تیرا ہے

 

جھکائے سر تری سرکار میں دعا گو ہوں

عطا کو بخش دے یہ مدح خوان تیرا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ