اردوئے معلیٰ

Search

 

میرے دل میں ہے یاد محمد میرے ہونٹوں پہ ذکر مدینہ

تاجدار حرم کے کرم سے آ گیا زندگی کا قرینہ

 

ان کی چشم کرم کی عطا ہے میرے سینے میں ان کی ضیاء ہے

یاد سلطان طیبہ کے صدقے میرا سینہ ہے مثل نگینہ

 

میں غلام غلامان احمد میں سگ آستان محمد

قابل فخر ہے موت میری قابل رشک ہے میرا جینا

 

مجھ کو طوفان کی موجوں کا کیا ڈر یہ نکل جائے گا رخ بدل کر

ناخدا ہیں مرے جب محمد کیسے ڈوبے گا میرا سفینہ

 

دولت عشق سے دل غنی ہے میری قسمت ہے رشل سکندر

مدحت مصطفیٰ کی بدولت مل گیا مجھے یہ خزینہ

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ