اردوئے معلیٰ

Search

میں دیکھتا ہوں وہ جتنا دکھائی دیتا ہے

پھر اس کے بعد برابر سنائی دیتا ہے

 

وہ سب سے پہلے بلاتا ہے بزم میں مجھ کو

کسی بھی درد کو جب رونمائی دیتا ہے

 

وہ دیکھتا نہیں لیکن وہ دیکھ لیتا ہے

وہ بولتا نہیں لیکن سنائی دیتا ہے

 

اُس خبر ہے شدت میں کون تڑپے گا

وہ باوفا ہے مگر بے وفائی دیتا ہے

 

وہ اپنی مرضی سے کرتا ہے وقت کی تقسیم

گھڑی کسی کو، کسی کو کلائی دیتا ہے

 

تمام شہر سے رکھاہے اس نے ربط زبیر

کسی کو وصل ، کسی کو جدائی دیتا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ